امریکہ: ریاست جارجیا میں طوفان، درجنوں افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست جارجیا میں آنے والے شدید طوفان میں اب تک اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کی محکمہ کرائسز مینیجمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سات افراد صرف کوک کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔
اس علاقے کی دکھائی جانے والی تصاویر سے بھی صاف ظاہرہوتا ہے کہ کئی عمارتیں بالکل تباہ ہو گئی ہیں، سینکڑوں مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔
ریاست جارجیا کے گورنر نے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں شدید طوفان کے ساتھ ساتھ سیلاب کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ادھر ریات آلاباما میں بجلی کے محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی شام سے اب تک انتیس ہزار بار بجلی منقطع ہونے کی رپورٹ ملی ہے جبکہ ریاست میسی سیپی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ، بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔