امریکہ میں طوفان فرن سے پہلے، اسٹور کے شیلف خالی
امریکہ میں موسم سرما میں آنے والے فرن طوفان کے انتباہ کے بعد حنرل اسٹوروں کے شیلف خالی ہوگئے ہیں اور لوگ دودھ کی بوتل تک خریدنے کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: فاکس بزنس ٹی وی نے امریکہ کے مختلف شہروں میں خالی پڑے مال کے ویڈیو جاری کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ اسٹور ، بنیادی چیزوں کی اشیاء سے خالی ہیں اور لوگ دودھ کی بوتل خریدنے کے لئے بھی ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں
ویب پرونیوز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لوگوں میں طوفان فرن کے بارے میں تشویش پائي جاتی ہے اور اس کے باعث لوگ بہت زيادہ خریداری کر رہے ہيں۔

امریکی ویب نیوز نے لکھا ہے کہ فرن نامی سرمائي طوفان کا وقت قریب آنے کے باعث ملک کے جنوب سے لے کر شمال تک کے شہروں میں لوگ غذائی اشیاء کی دوکانوں اور اسٹور پر ٹوٹ پڑے ہیں اور خریدار روٹی اور ٹوائلیٹ پیپر تک کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں- رپورٹ کے مطابق ہجوم نے امریکہ کی چونتیس ریاستوں کے دوسو ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
رپورٹ کے مطابق امریکی خوردہ فروشوں نے اطلاع دی ہے کہ موسم کی پیشن گوئی کے چند گھنٹے بعد ہی اسٹورس کے شیلف خالی ہوگئے ہیں، جس سے سپلائی چین پر دباؤ پڑ رہا ہے۔
ویب پرو نیوز نے لکھا ہے کہ چین اسٹورز اور گروسری خوردہ فروشوں نے کھپت کو کنٹرول کرنے کے لئے راشن کی مقدار معین کردی ہے تاکہ سامان سب کو مل سکے اور شیلف جلدی خالی نہ ہوں۔