Feb ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین میں دسیوں عام شہری ہلاک

یورپ کے تعاون و سیکورٹی کے ادارے نے مشرقی یوکرین میں دسیوں عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

اسپوٹنیک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی تعاون و سیکورٹی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے دونباس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں - یورپی تعاون و سیکورٹی کے ادارے نے یوکرین کے دونباس علاقے میں سو سے زیادہ عام شہریوں کے زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار سترہ میں دو اور تین فروری کو صوبہ دونیسک اورشہر آؤدییو کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں تقریبا چار ہزار دھماکے ہوئے ہیں -

مشرقی یوکرین میں فوج اورمخالفین ایک دوسرے پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں - سلامتی کونسل نے منگل کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے مشرقی یوکرین میں فریقین سے جلد سے جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے-

دوہزارچودہ میں یوکرین کی عبوری حکومت کا تختہ الٹنے اورایک مغرب نوازحکومت برسراقتدارآنے کے بعد سرکاری فوج کے ساتھ مخالفین کی لڑائیاں شروع ہوگئیں-  مشرقی یوکرین میں جاری بدامنی میں اب تک نوہزار پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور اکیس ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں -

ٹیگس