پاکستان چین کے ساتھ دفاعی تعلقات کا خواہاں
Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
چین اور پاکستان کا وسیع پیمانے پر معاہدوں کی ضرورت پر تاکید۔
پاکستان کےمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے چین کے کاﺅنٹر ٹیرارزم اور امن عامہ کے کمشنر چینگ گوپنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ گہرے دفاعی تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی طرف سے ہر قسم کے مسائل میں چین کی مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر معاہدوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر کمشنر چینگ گوپنگ نے چین کی اہم معاملات میں مدد کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہااور پاکستان میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔