Feb ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • بی بی سی جھوٹی اور غلط خبریں پھیلاتا ہے : جرمنی کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ بی بی سی جھوٹی اور غلط خبریں پھیلاتا ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے کہا ہے کہ بی بی سی جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے - برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بی بی سی کی اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ انھوں نے اپنے عہدے سے علحدہ ہونے کی تاریخ معین کر دی ہے - برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے امریکی صدر ٹرمپ کے آئندہ دورہ برطانیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں سات ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکی صدر کو لندن نہیں آنا چاہئے- درایں اثنا ڈونالڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخل ہونے کے مطالبے کے طومار پر اب تک تقریبا پانچ لاکھ لوگ دستخط کر چکے ہیں - قانون کے مطابق اگر کسی طومار پر دس ہزار سے زیادہ افراد دستخط کردیں تو برطانوی حکومت کو اس کا جواب دینا پڑتا ہے ا اور اگر دستخط کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے تو اس پر دارالعوام میں بحث کرانا ہوتی ہے 

ٹیگس