Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • 2017 کا پہلا چاند گرہن

2017ءکا پہلاچاند گرہن آج رات 3بجے لگے گا

2017ءکا پہلا چاند گرہن ایران کے وقت کے مطابق آج رات ڈیڑھ بجے پاکستان کے وقت کے مطابق رات 3بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے کے بعد ہوگا اور صبح سویرے چاند گرہن عروج پر ہوگا۔

ناسا کے مطابق یہ گرہن امریکا کے جنوبی حصوں، خاص طور پر برازیل، یورپ، افریقہ اور ایشیا کے مغربی حصے میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان میں یہ جزوی طور پر لگے گا،چاند کو گرہن لگنے کا عمل 4 گھنٹے سے زائد رہے گا۔

یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین گردش کے دوران چاند اور سورج کے درمیان آجائے۔ اس وقت زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور چاند تاریک ہوجاتا ہے۔

رواں سال کا دوسراچاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا،رواں ماہ 26 فروری کو سورج گرہن بھی واقع ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔

 

ٹیگس