Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکہ پر روس کی تنقید

روس نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کے موقف سے اتفاق نہیں رکھتا۔

روس کے نائـب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے موقف سے اتفاق نہیں رکھتا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر قسم کی سخت آزمائش کا سامنا کیا ہے اور ایرانی حکام و عوام کے عزائم کو ہرگز پسپا نہیں کیا جاسکتا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ بہت غور و خوض کے ساتھ طے کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر کوئی تشویش پیدا ہو۔

 ریابکوف نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ، سب کے مفاد میں ہے جو علاقائی و عالمی استحکام میں بھی موثر واقع ہو گا۔

واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکہ کی وعدہ خلافی ایسی حالت میں جاری ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے معلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

ٹیگس