جرمنی کے ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیل جانے سے، 50 افراد متاثر
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
جرمنی کے شہر ہمبرگ کے ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیلنے کے باعث پچاس افراد کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ہمبرگ ایئر پورٹ کے، ایئر کنڈیشن سسٹم میں اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث گیس پورے ایئر پورٹ پر پھیل گئی۔
زہریلی گیس پھیلنے کے باعث کم از کم پچاس افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک اور دو کو، فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ پیش آنے کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب بھی موڑ دیا گیا۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ گیس کس قسم کی تھی۔ حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔