Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ڈپٹی اسپیکر پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد آج پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر بین الپارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر اور ان کے ساتھ پارلیمانی وفد کے ارکان کا پاکستانی پارلیمنٹ کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔

ایران کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد بین الپارلمانی اسپیکرز کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کریں گے۔ وہ کانفرس سے خطاب کے علاوہ پاکستان کے پارلیمانی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس آج سے دو دن تک جاری رہے گی۔  پاکستانی سینیٹ  کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس