Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم/ پروازوں کی بحالی میں ابھی وقت

امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود، ملک کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کو اب بھی بڑے پیمانے پر خلل کا سامنا ہے، صرف جمعرات کو تقریباً 1 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئيں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز 43 دن کے شٹ ڈاؤن کے بعد حکومت کو دوبارہ کھولنے کے ایک بل پر دستخط کیے تاہم معمولات کی مکمل بحالی میں بدستور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

امریکہ کی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ہوائی سفر، کم آمدنی والے  طبقے  کوخوراک کی مد میں ملنے والی سرکاری امداد اور بچوں کی دیکھ بھال جیسے پروگراموں میں بڑے پیمانے پر  خلل واقع ہوا۔  

میڈیا رپوٹوں کے مطابق شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود ملک میں فضائي خدمات مکمل بحال نہیں ہوسکیں اور عملے کی کمی باعث صرف جمعرات کو تقریباً 1 ہزار پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی عملے کی کمی کے باعث امریکہ  کے 40 ہوائی اڈوں پر فضائي خدمات محدود کردیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ پروازوں کی مکمل بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

ٹیگس