Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس کے انتطامات میں خلل پیدا ہونے کا اعتراف

امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے انتظامات میں خلل پیدا ہو گیا ہے۔

یاہو نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ جان مک کین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن کا استعفی وائٹ ہاؤس کے معاملات میں خلل کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے فلن کے استعفے کو سیکورٹی اداروں کی انتظامی خرابی کی بھی علامت قرار دیا۔
جان مک کین کا کہنا تھا کہ مائیکل فلن کے استعفے نے، ٹرمپ کے روس کے ساتھ رابطوں اور روس کے بارے میں امریکی صدر کے موقف کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز مائیکل فلن کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیتھ کلوگ کو ان کی جگہ قومی سلامتی کا عبوری مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
مائیکل فلن نے اپنے استعفے میں اس بات کی جانب اشارہ کیا تھا کہ انہوں نے، بادل ناخواستہ نائب صدر مائیک پینس کو روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے ناقص معلومات فراہم کی تھیں۔
ماسکو نے قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر اور روسی حکام کے درمیان، پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے۔

 

ٹیگس