Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ایران کے سلسلے میں سفارتی کوششوں میں دلچسپی رکھتے ہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے سلسلے میں سفارتی کوششوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرولاین لیویٹ نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی دشمنانہ پالیسیوں کی شکست کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے سلسلے میں سفارتی کوششوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وائٹ کی ترجمان نے فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کو ہی پہلی ترجیح حاصل ہے۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ٹرمپ ہمیشہ مختلف آپشنز کو مد نظر رکھتے ہیں دعویٰ کیا کہ سفارتی آپشنز میں ان کی دلچسپی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے وٹکاف کے کردار کو اہم قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کل تہران میں غیر ملکی سفارت کاروں کے اجلاس میں ایران کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم جنگ کے لئے تیار ہیں بلکہ بارہ روزہ جنگ سے بھی زیادہ آمادہ ہیں۔

 

ٹیگس