Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے عرب ممالک نے برطانیہ کے ساٹھ فیصد ہتھیار خریدے

برطانوی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ دوہزار پندرہ میں برطانیہ کے بنے ہوئے ساٹھ فیصد ہتھیار خلیج فارس کے عرب ملکوں کو فروخت کئے گئے۔

برطانوی وزارت جنگ کے ترجمان ایڈم تھامس نے متحدہ عرب کے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں IDEX-2017  سے موسوم فوجی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر کہاکہ برطانیہ نے دوہزار پندرہ میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ہاتھوں سات ارب  سات سو ملین پونڈ کے ہتھیار فروخت کئے تھے۔

ایڈیکس نمائش کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے نمائش کے پہلے دن ایک اعشاریہ دوارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے اور توقع ہے کہ رواں ہفتے نمائش کے اختتام تک متحدہ عرب امارات پانچ اعشاریہ تین اراب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ کرے گا۔

ٹیگس