Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  •  امریکہ سعودی جنگی جرائم میں شرکت نہ کرے، ایوان نمائندگان کے رکن کا انتباہ

کیلی فورنیا سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن نے مشرق وسطی اور یمن کے حوالے سے امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایوان نمائندگان کے رکن ٹڈ لیو نے کہا ہے کہ امریکہ کو یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔
 انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی طیارے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کر رہے ہیں۔
ٹڈ لیو نے کہا کہ یمن میں عام شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جو کھلا جنگی جرم ہے۔
 امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن نے کہا کہ امریکی فوج کو یمن میں جنگی جرائم میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔
 امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک، یمن میں سعودی جنگی جرائم اور ‏عام شہریوں کے قتل عام کے باوجود آل سعود حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

ٹیگس