لندن میں بدامنی میں اضافہ
Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
برطانوی پولیس کی رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ لندن کی سڑکوں پر بدامنی بڑھتی جا رہی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کی تازہ رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ دو ہزار سولہ کے دوران لندن میں اوسطا روزانہ تین افراد کا قتل ہوا ہے یا وہ زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ میں لندن میں ساٹھ افراد کا چھرا بھوک کر قتل ہوا ہے جبکہ ایک ہزار ایک سو انسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سولہ کے دوران لندن میں چاقو اور چھرے سے حملہ کئے جانے کے اکّیس ہزار تین سو پینسٹھ واقعات پیش آئے ہیں اور اسی قسم کے دیگر جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس حکام نے لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خبردار کیا ہے۔