ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر امریکی سینیٹر کا اظہار تشویش
سرکردہ امریکی سینیٹر نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریاست ورمونٹ کے رکن سینیٹ اور دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک امیدوار برینی سینڈرز نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال، بہت سے امریکی شہریوں کے لیے خطرناک بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک بیمار معیشت کا سامنا ہے اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ سینڈرز نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال سے نہ صرف حکمران جماعت بلکہ پورے ملک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
برینی سینڈرز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اکثر اقتصادی ماہرین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں کے منفی نتائج کے بارے میں سخت خبر دار کیا ہے۔
امریکہ کا بجٹ خسارہ بیس ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور فلاحی سہولتیوں میں کمی نے کم آمدنی والے طبقات کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردی ہیں۔