Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کونسل کا امریکی صدر کو انتباہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رپورٹرنے ایذا رسانی سے متعلق امریکی صدر کو سخت خبر دار کیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے رپورٹر بین ایمرسن نے جنیوا میں، انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتراف لینے کی غرض سے قیدیوں پرتشدد کے لیے امریکی صدر کا رجحان، دیگر ملکوں کو بھی ایسے ہی اقدامات پراکسائے گا۔
انسانی حقوق کے رپورٹر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے وقت میں، ایذارسانی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا موثر حربہ قرار دے رہے ہیں جب ان کی جانب سے ایذا رسانی کی اجازت دی‏ئے جانے کے اعلان پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بین ایمرسن نے ایسے غیر قانونی عمل کی اجازت دینے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشتبہ دہشت گردوں سے اعتراف لینے کے لیے واٹر بورڈنگ جیسے غیر انسانی عمل کو انتہائی موثر اور کار آمد قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

ٹیگس