Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی جیل میں ایک شہری شہید

سعودی عرب کا ایک شہری جو قطیف میں پرامن مظاہرے میں شرکت کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا دمام شہر کی جیل میں شدید ایذا رسانیوں کے نتیجے میں شہید ہو گیا-

مرآۃ الجزیرہ ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ نایف احمد العمران نامی یہ شہری قطیف کا رہنے والا تھا جس کو دو ہزار گیارہ سے دمام کی جیل میں بند رکھا گیا تھا اور سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی ایذا رسانیوں کو آٹھ سال تک تحمل کرنے کے بعد سرانجام جمعے کو شہید ہو گیا-

  گذشتہ نومبر کے مہینے میں بھی سعودی صحافی ترکی بن عبدالعزیز الجاسر کی بھی سعودی جیل میں شدید ایذا رسانیوں کے باعث موت ہو جانے کی خبر سامنے آئی تھی-

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے دو ہزار اٹھارہ میں اعلان کیا تھا کہ سعودی حکومت نے ہزاروں افراد کو مقدمہ چلائے بغیر قید کر رکھا ہے-

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بعض قیدی تو گذشتہ دس برسوں سے کسی مقدمے کا سامنا کئے بغیر جیل میں بند ہیں- 

گذشتہ ایک سال کے دوران خاص طور پر محمد بن سلمان کے سعودی ولیعہد بننے کے بعد جو علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں دسیوں شہزادے ، تاجر اور اعلی عہدیدار گرفتار ہو چکے ہیں-

چند روز قبل بھی محمد بن سلمان نے اپنے بھائی کو گرفتار کر کے ابہا میں ایک شاہی محل میں نظر بند کر دیا-

 

ٹیگس