Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • یوکرین میں مخالفین کے ٹھکانوں پر گولہ باری

یوکرین کی حکومت نے دونیسک کے علاقے میں مخالفین کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونیسک میں یوکرین کے حکومت مخالفین نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں یوکرینی فوج نے ان کے ٹھکانوں پر پانچ سو پچاس بار گولہ باری کی۔

دونیسک میں مخالفین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرینی فوج نے ان کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، کہا ہے کہ یوکرین نے مینسک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل یورپ کی امن و تعاون کی تنظیم نے بھی ایک بیان میں مشرقی یوکرین میں ماریوپول شہر میں یوکرینی فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری رہنے کی رپورٹ دی تھی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے بھی ایک بیان میں مشرقی یوکرین میں جاری جھڑپوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے

ٹیگس