Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

دہشتگرد صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں کہ جب جنگ بندی کے گزشتہ چار ماہ کے دوران شدید سردی، بارش اور غذائی قلت بھی، غزہ کے لوگوں کی جانیں لیتی رہی رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 اس کے علاوہ دسیوں ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کو کراسنگ کی مسلسل بندش، انسانی امداد کی ترسیل کی روک تھام اور شدید سردی کی وجہ سے نہایت دشوار حالات کا سامنا ہے۔

 

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سردیوں کے موسم کے آغاز سے اب تک دس فلسطینی بچے شدید سردی کے باعث شہید ہوئے ہيں جبکہ چوبیس افراد شدید بارشوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کی بمباریوں میں تباہ ہونے والے گھروں کےگرنے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بہت سے فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہيں-

 

ٹیگس