میانمار میں زلزلہ چوبیس ہلاک
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
شمالی میانمار میں آنے والے زلزلے میں کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق میانمار کی سماجی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ ایک کی شدّت سے یہ زلزلہ، شمالی میانمار میں واقع یانگون میں آیا۔میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں یانگون میں پانی اور بجلی منقطع ہو گئی اور بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔گذشتہ سال اپریل میں بھی، شمال مغربی میانمار میں چھے اعشاریہ نو کی شدّت سے آنے والے زلزلے میں ایک سو اکیاون افراد ہلاک اور دو سو بارہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔