یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کر دیئے
Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے ہیں ۔
ملکہ برطانیہ دوم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا اور بل پر دستخط کے ساتھ ہی برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی شاہی منظوری بھی مل گئی۔
ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم تھریسا مے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کے لئے اختیار مل گیا۔
اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں بل منظور کیا تھا اور اب ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد یہ بل قانونی شکل اختیار کر گیا ۔