امریکہ میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے بجٹ میں کمی پر تشویش
Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
امریکہ کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے سالانہ بجٹ میں کمی کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق، سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے بجٹ میں تقریبا میں چار سو پینتالیس ملین ڈالر کی کمی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔پبلک براڈ کاسٹک کارپوریشن سی پی بی کی صدر پیٹریشیا ہیریسن نے بھی خبر دارا کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کی بجٹ تجاویز پر عمل کیا گیا تو سرکاری ذرائع ابلاغ نابود ہوکے رہ جائیں گے۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق، دیہی علاقوں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل، کانگریس کے منظور کردہ بجٹ سے وابستہ ہیں جو ان کے پینتیس فی صد اخراجات پورے کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بپلک براڈ کاسٹنگ کارپوریشن امریکہ بھر میں پانچ سو کے قریب ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنوں کی سرپرستی کرتی ہے جو مختلف قسم کے تعلمی اور تربیتی پروگرام نشر کرتے ہیں۔