امریکہ کو شمالی کوریا کی دھمکی
Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکا کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جاپان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکہ مخالف اقدامات سے باز رہے۔
ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کو گلوبل فنانشل سسٹم سے بے دخل کرنے کے لیے مزید سخت پابندیاں لگانے کے لیے غور کیا جا رہا ہے، مزید پابندیاں لگانے کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔