لیبیا: کشتی ڈوبنے سے 100 افراد لا پتہ
Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے
لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کی وجہ سے کشتی میں سوار 100 سے زیادہ تارکین وطن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
اب تک سمندر سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یورپی ممالک کی جانب جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔