Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ میں انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کے بل کی منظوری

امریکی سینیٹ نے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی اطلاعات اور معلومات کمپنیوں کو فروخت کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی سینیٹ نے وہ بل پاس کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی اطلاعات و معلومات کمپنیوں اور خریداروں کو فروخت کر دی جائیں-

اس بل کی حتمی منظوری کے  بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت حاصل ہو جائے گی کہ وہ انٹرنیٹ ہیبیٹس سے متعلق ڈیٹا اور صارفین کی دیگر اطلاعات و معلومات کو ان کی اطلاع کے بغیر ہی کمپنیوں اور خریداروں کو فروخت کر سکیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا کی سابقہ حکومت کے دور میں ان قوانین کے مطابق کہ جنھیں منظوری تو ملی ہے مگر ابھی ان پرعمل نہیں ہوا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ صارفین کی اطلاعات کو فروخت کرنے سے پہلے ان سے اجازت لیں-

سینیٹ میں پاس ہونے والے اس تازہ بل کی ایوان نمائندگان سے بھی منظوری ضروری ہے اور اس کے بعد صدر ٹرمپ کے دستخط بھی ضروری ہیں جس کے بعد ہی اس کو قانون کی شکل میں نافذ کیا جا سکے گا- امریکا میں پچھلے چند مہینوں کے دوران اعلی سطح پر جس انداز میں اطلاعات و انٹلیجنس کے مسائل کو لے کر بحران پیدا ہوا ہے اس سے عام شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس