سوڈان: اقوام متحدہ کے 6 کارکنوں کی ہلاکت
Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے مقامی امدادی گروپ کے لیے کام کرنے والے 6 کارکنوں کو ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے مقامی امدادی گروپ کیلیے کام کرنے والے کارکن دارالحکومت جوبا سے پیبور کی جانب سفر کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6 کارکن ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ 2013 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد یہ اب تک کا بڑا حملہ ہے جس میں پہلی بار ایک دن میں 6 کارکنوں کوہلاک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں 2013 میں شروع ہونے والے تنازع کے باعث اب تک 79 کارکنوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔