برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی کے راستے پرگامزن
Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے آرٹیکل 50 پر دستخط شدہ تحریری خط برطانوی سفیر ٹم بیرو نے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے کیا جس کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ طور پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018 اور مارچ 2019 کے درمیان پارلیمان کے ایوان، یورپی کونسل اور یورپی پارلیمان معاہدے پر ووٹنگ کریں گی اور مارچ 2019 میں برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی عوام نے جون 2016 میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم تھریسا مے نے اعلان کیا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مارچ 2017 میں آغاز کیا جائے گا۔