آلاسکا میں امریکا کی فوجی سرگرمیوں پر روسی صدر کا انتباہ
Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
روسی صدر نے آلاسکا میں امریکا کی فوجی موجودگی اور نقل وحرکت کے نتائج کے بارے میں واشنگٹن کو خبردار کیاہے
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلاسکا میں امریکا کے دفاعی میزائل سسٹم کی تعیناتی صرف دفاعی نوعیت کی نہیں ہے بلکہ یہ امریکا کے ایٹمی اقدامات کا ایک حصہ اور روس کے لئے خطرناک ہے - امریکا نے عالمی سطح پر اپنے دفاعی میزائل سسٹم کی تعیناتی کے دائرے میں آلاسکا میں کئی دفاعی میزائلی سسٹم نصب کئے ہیں - امریکا نے آلاسکا کے ساتھ یورپ اور ایشیا کے بھی دوعلاقوں میں جو روسی سرحدوں کے قریب واقع ہیں منجملہ اسٹووینیا اور لیتھوانیا میں اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھاری فوجی ساز وسامان کے ساتھ تعینات کررکھاہے -