Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • کولمبیا: مٹی کے تودے گرنے سے 250  سے زائد افراد ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کے موكوا شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 254 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کولمبیا میں ہونے والی شدید اور موسلادھاربارش کے بعد دریاؤں کی آبی سطح کافی بڑھ گئی ہے جس کے بعد مغربی پٹومايو صوبے میں دریاؤں کا پانی، کیچڑ اور پتھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 254 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پٹومايو صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

ٹیگس