امریکی لڑاکا طیارہ ایف - 16 سرنگوں
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف - 16 گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
واشنگٹن کے قریب امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف - 16 جوائنٹ بیس اینڈریوز سے 2 کلومیٹر جنوب کی طرف گر کر تباہ ہوا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ میری لینڈ کے سٹیڈ روڈ پر جنگلات میں گرا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے شدید دھماکہ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی ۔
پائلٹ کی حالت اور طیارے کے تباہ ہونےکے بارے میں امریکی حکام نے تاحال کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی ٹی وی این بی سی نے ایف - 15 جنگجو طیارہ گرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ برطانوی میڈیا نے بھی ایف - 15 طیارہ گرنے کی ہی تصدیق کی ہے تاہم فاکس نیوز, اے بی سی نیوز اور سی این این نے امریکی فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایف - 16 طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔