امریکہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ
معروف امریکی نظریہ پرداز نوام چامسکی نے کہا ہے کہ امریکہ، امن عالم کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
نوام چامسکی نے موجودہ جمہوریت نامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے جبکہ امریکہ میں انجام پانے والے سروے رپورٹوں کے مطابق عالمی رائے عامہ کی نظر میں خود امریکہ، دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتا ہے-
معروف سیاستداں اور عالمی شہرت یافتہ قلم کار نوام چامسکی نے کہا کہ جو لوگ طاقت کے سہارے، آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ یقینا ایک ڈیٹرینٹ عامل سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکام ایران کو عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران بڑی طاقتوں کے تسلط کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے-
چامسکی نے مزید کہا کہ نیٹو کے اثر و نفوذ کو بڑھانے کے لئے امریکہ کی کوششیں لاحاصل ہیں اور امریکہ یہ کام روس اور ایران کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت مضبوط بنانے کے دعوے کے ساتھ انجام دے رہا ہے لیکن یہ قابل قبول نہیں ہے-