Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی تین یونیورسٹیاں، دنیا کی دس برتر یونیورسٹیوں میں شامل

ایران کی تین یونیورسٹیوں کا دنیا کی دس برتر یونیورسٹیوں میں شمار ہوتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایران کے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سینٹر کے سربراہ سیروس علی دوستی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے مرکز نے ایک رپورٹ میں تہران یونیورسٹی کو پیٹرولیم انجینیئرنگ اور تعمیرات و پروڈکشن کے شعبوں، امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کو میٹیریئل سائنس اور کمپوزٹ اور پیٹرولیم صنعت کی یونیورسٹی کو پیٹرولیم انجیئرنگ کے میدانوں میں دنیا کی دس برتر یونیورسٹیوں میں قرار دیا ہے- 

علی دوستی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی مضامین کے لحاظ سے درجہ بندی، عالمی تحقیقاتی جریدے میں دو سو ستائیس موضوعات پر شائع ہونے والے مقالوں کی بنیاد پر انجام پائی ہے-

  عالم اسلام کے سائنسی دستاویزات کے مرکز کے سربراہ محمد جواد دہقانی نے بھی ابھی کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ اصفہان کی صنعتی یونیورسٹی اور یزد یونیورسٹی بھی ٹائمز کی درجہ بندی کے لحاظ سے دو ہزار سترہ کی نوجوان برتر یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہیں-

ٹیگس