Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • تعلیم کے میدان میں ایران نے گاڑے جھنڈے، اسلامی ممالک میں ایران کی یونیورسٹیاں سرفہرست

لائیڈن میں عالمی یونیورسٹیوں کی تازہ درجہ بندی سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق اسلامی ممالک میں ایران کی یونیورسٹیاں سرفہرست قرار پائی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے ذرائع کے مطابقIslamic World Science and Technology Citation and Monitoring Institute (ISC) کے سربراہ نے کہا ہے کہ لائیڈن رینکنگ سسٹم نے 2024 میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے نتائج شائع کیے ہیں جس کے مطابق اسلامی ممالک میں ایران سرفہرست ہے۔

سید احمد فاضل زادہ نے بتایا کہ ایران کی 46 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

Islamic World Science and Technology Citation and Monitoring Institute (ISC) کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی مندرجہ ذیل 10 یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں:

تہران یونیورسٹی   (University of Tehran)

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (Tehran University of Medical Sciences)

 تربیت مدرس یونیورسٹی (tarbiat modares university)

 ایران یونیورسٹی آف علم وصنعت (Iran University of Science and Technology)

 امیرکبیر انڈسٹریل یونیورسٹی (Amir Kabir Industrial University)

 شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (shahid beheshti university of medical sciences)

 یونیورسٹی آف صنعتی شریف (Sharif University of Technology)

تبریز یونیورسٹی (Tabriz University)

فردوسی یونیورسٹی آف مشہد (ferdowsi university of mashhad)

شیراز یونیورسٹی (shiraz university)

فاضل زادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اسلامی ممالک کی 145 یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں تھیں جبکہ اس سال 164 یونیورسٹیاں لائیڈن 2024 کی درجہ بندی میں موجود ہیں اور ان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 46 یونیورسٹیاں پہلے نمبر پر ہیں۔

ایران کے بعد ترکیہ اور سعودی عرب بالترتیب 40 اور 16 یونیورسٹیوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

ٹیگس