Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • سینیگال میں آگ لگنے کا واقعہ، 109 سے زائد افراد ہلاک و زخمی

سینیگال کے علاقے مدینہ گوناس میں مسلمانوں کے اجتماع کے مقام پر آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور اسّی سے زائد زخمی ہو گئے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ جمعرات کو مدینہ گوناس کے جنوب مشرق میں واقع شہر تمباکوندا میں پیش آیا جہاں ہر سال سینیگال، گینی اور مغربی افریقہ کے مختلف دیگر ملکوں کے، تیجانیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمان، داکا نامی مذہبی رسم کی ادائیگی میں شرکت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔آگ لگنے کے اس واقعے میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور اسّی سے زائد زخمی ہو گئے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس