Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ترکی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی مدت میں توسیع

ترکی کے نائب وزیر اعظم نے ملک میں ایک بار پھر تین مہینے کے لئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش نے کہا کہ یہ فیصلہ ، ترکی کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کابینہ کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی مدت بڑھانےکی سفارش کرنے کے بعد کیا گیا ہے- ترکی میں تیسری بار ایسی حالت میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی مدت بڑھائی گئی ہے جب اس ملک میں آئین میں اصلاح کے لئے ریفرینڈم کے حامیوں نے اتوار کو ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کر لی ہے - ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی سمیت اکثر اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے عمل میں ابہامات کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم میں بدعنوانی و دھاندلی ہوئی ہے- ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی جس کے بعد صدر ، سیکورٹی اہلکاروں اور حکام کو خصوصی اختیارات حاصل ہوگئے تھے-

ٹیگس