Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ زمینوں پر ہنگامی حالت کا نفاذ ایک سال کے لئے بڑھا دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ٹی وی کے چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ زمینوں پر ہنگامی حالت کی مدت دوہزار پچییس تک کے لئے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ ہنگامی حالت کو غزہ میں جنگ جاری رہنے کی بنا پر بڑھایا گیا ہے۔ نسل کش اسرائیلی حکومت سات اکتوبر دوہزار تیئس سے امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ پٹی اور غرب اردن میں بڑے پیمانے پر نہتھے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کی بنا پر ناجائز صیہونی حکومت کی جنگي مشینری فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس