Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • پنٹاگون کا ایٹمی پروگرام پر نظرثانی کا ارادہ

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اپنے ایٹمی پروگرام پر نظرثانی کی خبردی ہے

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر نظرثانی سے ڈونالنڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ان ہتھیاروں کے استعمال کے سلسلے میں امریکہ کی اسٹریٹیجی واضح ہو جائے گی - پنٹاگون کے ترجمان ڈانا وائٹ کا کہنا ہے امریکہ کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں آخری رپورٹ رواں سال کے اختتام تک پیش کر دی جائے گی - امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے ایٹم بم کا استعمال کیا ہے اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے ہیروشیما اور ناکاساکی شہروں پر دو ایٹم بم گرا کر دولاکھ بیس ہزار جاپانی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا - امریکہ کے ایٹمی گوداموں میں اس وقت ایک ہزار نو سو ایٹم بم ہیں -

 

ٹیگس