Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ونزوئیلا کی فوج کا اپنے صدر کی حمایت کا اعلان

ونزوئیلاکی فوج نے مخالفین کے مقابلے میں اپنے صدر کی حمایت کا اعلان کیا ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ونزوئیلاکی فوج کےکمانڈر ولادیمیر پادرینو لوپز نے کہا ہے کہ فوج غیرمشروط طور پر صدر نیکلس مادورو کا دفاع کرے گی - ونزوئیلا کی حکومت مخالف پارٹیوں اور مادورو کے حامیوں دونوں نے بدھ کو مظاہروں کی کال دی ہے - ونزوئیلا کے صدر نے فوج کی حمایت کو سراہتے ہوئے مخالفین کے کشیدگی پیدا کرنے والے ہر قسم کے اقدام کی بابت خبردار کیا ہے- ونزوئیلا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے گذشتہ دنوں بھی کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جو پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ کے باعث بنے ونزوئیلا حکومت کے مخالفین ، ملک کے صدر کو اقتدار سے ہٹانےکی کوشش کر رہے ہیں -

 

ٹیگس