Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کو امریکی حملے کی دھمکی

امریکہ کے نائب صدر نے شمالی کوریا کو حملے کی دھمکی دی ہے

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مایک پینس نے رونالڈ ریگن بحری بیڑے سے کہ جو اس وقت یوکوسوکا بندرگاہ پر تعینات ہے، اعلان کیا ہے کہا کہ امریکہ ، شمالی کوریا کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے اور پیونگ یانگ کے خلاف تمام آپشن زیر غور ہیں - مایک پینس منگل کو جنوبی کوریا سے ٹوکیو پہنچے ہیں - وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کر کے انھیں امریکہ کے وعدوں کا یقین دلائیں گے- امریکی حکومت نے گذشتہ ہفتے اپنے تین بحری بیڑے جزیرہ نما کوریا کے لئے روانہ کئے ہیں جبکہ  طیارہ بردار بحری بیڑے رونالڈ ریگن نے اپنا راستہ تبدیل کر دیا ہے جس نے وائٹ ہاؤس کو مشکل میں ڈال دیا ہے- امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکہ ایشیاء اور بحرالکاہل میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنائے گا - شمالی کوریا ، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو خطرہ سمجھتا ہے - شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی برقرار رہے گی اس وقت تک جزیرہ نما کوریا کو امن نصیب نہیں ہوگا-

ٹیگس