برطانیہ سعودی عرب کو مزید ہتھیار فروخت کرے گا
برطانوی وزیر جنگ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی حمایت کی ہے۔
برطانیہ کے وزیر جنگ مائیکل فالون نے جمعے کی شب پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے ایک پھر کہا کہ حکومت برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کے دوران برطانیہ کے فراہم کردہ ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب دنیا میں برطانوی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔برطانیہ نے یمن پر جارحیت کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کو تین ارب پونڈ سے زیادہ کے ہتھیار فروخت کرنے کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے ، امریکہ ، برطانیہ اور مغربی اتحادیوں کی ایما پر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد صنعا میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔