شام پر امریکی حملہ، کھلی جارحیت ہے، روسی وزیر خارجہ
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی میزائل حملے کو دہشت گردی کے خلاف عالمی محاذ پر حملہ قرار دیا ہے۔
ماسکو میں سالانہ عالمی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ شامی فوج کے اڈے پر سات اپریل کے امریکی میزائل حملے سے بحران شام کے سیاسی حل کا مستقبل بڑی حدتک متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے شعیرات فوجی اڈے پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک آزاد ملک پر جارحیت شمار ہوتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملے کی وجہ سے شامی عوام کی مشکلات میں دوچنداں اضافہ ہوا ہے۔
سرگئی لاؤروف جزیرہ نمائے کوریا میں طاقت کے بے جا استعمال کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شمالی کوریا کے حوالے سے صرف متفقہ عالمی موقف کی حمایت کرے گا۔