May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے

واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق یوم محنت کشاں کے موقع پر امریکی شہریوں نے واشنگٹن کے میک فیرس اسکوائر میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرے کے ایک مقرر نے کہا کہ افسوس کہ واشنگٹن میں ایک لابی صرف اس بات کا یقین پیدا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے کہ امریکی ممبران پارلیمنٹ اور سینیٹرز، محنت کشوں کی مزدوری پندرہ ڈالر فی گھنٹے سے زیادہ نہ ہونے دیں اور اس سلسلے میں کوئی بل منظور نہ ہونے پائے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں امریکہ کا ایسا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے جس پر پچاس ستاروں کے بجائے ایک کثیرالقومی کمپنی کا مونوگرام چھپا ہوا تھا۔
امریکی معیشت میں تارکین وطن کے اہم کردار کے پیش نظر، یوم محنت کشاں کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں بڑی تعداد میں تارکین وطن بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔
چھے مسلمان ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی کے سلسلے میں ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈر اور ان کی مہاجر مخالف پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں احتجاج کی لہر آئی ہوئی ہے۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں بہت سے امریکی شہریوں، مہاجرین اور ان کے گھر والے مسلسل مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس