شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کو انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کے لیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اورمخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف کے سمندر میں امریکا بحری بیڑا بھی پہنچا چکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن تازہ ترین اضافہ ہے۔