May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق پر امریکی مفادات کو ترجیح حاصل ہے، ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دیگر ملکوں کے ساتھ بعض معاملات میں امریکہ انسانی حقوق کی کوئی پروا نہیں کرتا۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے امریکی وزارت خارجہ کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں فرسٹ امریکہ سے متعلق امریکی صدر کے نعرے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوسروں کو امریکی اقدار کے مطابق رویہ اختیار کئے جانے پر مجبور کیا جائےگا اور اس کے نتیجے میں سنگین حالات پیدا ہوئے تو ایسے میں امریکہ کی سلامتی اور اقتصادی مفادات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیںواضح رہے کہ ایسو شی ایٹڈ پریس نے اپریل کے آخر میں رپورٹ دی تھی کہ ٹلرسن، امریکی وزارت خارجہ کا ایک چوتھائی بجٹ کم کرنے اور اس وزارت خارجہ میں روزگار کے تئیس سو مواقع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں اپنے اوپر وزارت خارجہ کے بعض حکام کی جانب سے، ہونے والی تنقید کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

ٹیگس