تنزانیہ: اسکول کی بس کوحادثہ، 29 طالبعلم جاں بحق
May ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
تنزانیہ میں پرائمری اسکول طلبا کی بس دریا میں گرنے سے 2 اساتذہ، ایک ڈرائیور اور 29 طالبعلم ہلاک ہوگئے۔
تنزانیہ کے شمالی شہر اروشہ کے ضلع کراٹو میں لکی ونسیٹ پرائمری اسکول کے طلبا و طالبات کی بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 29 طالبعلم، 2 اساتذہ اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا جب کہ وہاں موجود افراد نے 4 طلبا کی جان بچالی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 12 طلبا اور 17 طالبات شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔
صدر جان مگوفولی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں کی موت صرف والدین کے لئے ہی تکلیف دہ نہیں بلکہ اس پر پوری قوم افسردہ ہے۔