جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں یورپی یونین اور روس کے درمیان تعاون
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں یورپی یونین، روس کے ساتھ ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اسٹونیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روس اور یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ بہت سے مسائل میں دونوں فریقوں کا موقف ایک جیسا ہے جن میں ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور اسرائیل و فلسطین کا تنازعہ بھی شامل ہے-
فیڈریکا موگرینی نے مزید کہا کہ بحران شام، لیبیا اور افغانستان یا شمالی کوریا کے مسائل میں بھی یورپی یونین اور روس، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں-
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے یورپی یونین اور روس کے درمیان تعاون کی پیچیدگیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب تک یوکرین کی موجودہ صورت حال یونہی باقی رہے گی اس وقت تک روس کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے-
واظح رہے کہ دو ہزار چودہ میں یوکرین کی حکومت گرنے اور نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے یوکرین اور روس کے تعلقات میں کشیدگی جاری ہے جو روس کے خلاف مغرب کی وسیع پابندیوں پر منتج ہوئی ہے-