May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی سائبر حملے پر روس کا ردعمل

روس کے دفاعی و سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ نے امریکہ سے منسوب سائبر حملے کو سائبر دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے دفاعی و سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ فرانٹس کلین ٹس ویچ نے کہا ہے کہ ہیکری سے متعلق عالمی حملہ، جو امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے منصوبے سے ہوا ہے، بہت زیادہ خطرناک ہے جس نے پوری دنیا کو سائبر دہشت گردی کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے۔

روس سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے کمپیوٹر سسٹم جمعے کے روز ایک ایسے وائرس کا نشانہ بنے ہیں کہ جو پورے سسٹم کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اطلاعات تک دسترسی کو محدود اور رقم کا تقاضا کرتا ہے۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹرکٹر اڈورڈ اسنوڈن نے بھی کہا ہے کہ عالمی سطح پر سائبر حملے میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی ملوث ہوتی ہے جو اب تک دنیا کے چوہتّر ممالک کو اپنے سائبر حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔

ٹیگس