May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  •  روس کی عالم اسلام کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تاکید

روس کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے دو اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی، انتہاپسندوں اور سماجی و اقتصادی مسائل میں اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس پر پورا بھروسہ رکھیں کیونکہ، روس، ہرطرح کے تعصب، نسلی امتیاز اور منھ زوری سے دور رہتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری عالمی نظام قائم کرنے کے لئے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں " روس اور عالم اسلام کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹیجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس اٹھارہ اور انیس مئی کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہوگا- اور اس کا عنوان بھی روس اور عالم اسلام ہے۔

ٹیگس