May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • روس کے ہتھیاروں میں جدید قسم کے میزائلوں کا اضافہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے اختتام تک روس کے ہتھیاروں کے سسٹم میں جدید قسم کے میزائلوں کو شامل کیا جائے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک روسی فوج کے ہتھیاروں کے سسٹم میں جدید قسم کے میزائلوں کا تناسب بہتّر فیصد ہو جائے گا۔روسی صدر نے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار پچّیس کے دوران روس کے نئے ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جدید قسم کے میزائلوں کا تناسب باسٹھ فیصد ہے جو بڑھ کر بہتر فیصد تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے گذشتہ دو روز کے دوران روس کی وزارت دفاع اور دفاعی صنعت کے مختلف حکام سے گفتگو کی ہے اور دو ہزار پچّیس تک روس کے دفاعی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس